مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ شام کی حکومت اور عوام کو کمزور بنا کر اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام پر دہشت گردوں کی فتح یقینی ہے جبکہ شامی فوج نے دہشت گردوں کا کئی علاقوں میں بالکل صفایا کردیا ہے۔ دمشق کی سڑکوں پر دہشت گردوں کی لاشوں کو کتے ، کوے اور گدھ کھا رہے ہیں ان دہشت گردوں میں لیبیا ، تیونس اور مصری دہشت گرد بھی شامل ہیں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، ترکی، قطر اوراسرائیل شام میں مسلح دہشت گردوں کی مالی اور افرادی مدد کررہے ہیں۔
مہر نیوز/ 25 جولائی /2012ء: امریکہ شام کی حکومت اور عوام کو کمزور بنا کر اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1658430
آپ کا تبصرہ